حکومت نے سکولوں سے متعلق بڑے فیصلے کر لئے  

usman buzdar
کیپشن: schools upgradation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)و زیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت اہم اجلاس،اجلاس میں سکولوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق فیصلے کئے گئے۔ 
 تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے زیرصدارت اجلاس میں فروغ تعلیم اورتعلیم تک رسائی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 27ہزار سے زائد سکول اپ گریڈ ہونے اور انرولمنٹ میں اضافہ ہونے سے 40 لاکھ بچے مستفید ہوسکیں گے۔
 اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں اپ گریڈ ہونے والے سکولوں میں جنوبی پنجاب کے 10ہزار سے زائد سکول شامل ہونگے۔ سکولوں کو تین مراحل میں اپ گریڈ کیا جائے گا،پہلے فیز میں 20ہزار سے زائد پرائمری سکول ایلیمنٹری لیول پر اپ گریڈ کئے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں 6653ایلیمنٹری ہائی سکول لیول اپ گریڈ کیے جائیںگے جبکہ تیسرے مرحلے میں ہائی سکولوں کو ہائر سکینڈری سکول لیول پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
پرائمری سکولوں میں سکینڈ شفٹ ایلیمنٹری کلاسز شروع کی جائیں گی۔اپ گریٹڈ سکولوں میں 6653کمپیوٹر اورسائنس لیب بنائی جائیں گی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں 10لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کو سرکاری سکولوں میں انرول کیا گیا۔فعال کرنے کیلئے سکول کونسلوں کی ازسرنو تشکیل دی گئی ہے۔اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری سکول ایجوکیشن اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔