لوگوں میں راشن تقسیم کرتے وقت ویڈیوز نہ بنائیں،  شہزاد رائے

 لوگوں میں راشن تقسیم کرتے وقت ویڈیوز نہ بنائیں،  شہزاد رائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی )معروف گلوکار شہزاد رائے نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ لوگوں میں راشن تقسیم کرتے وقت وڈیوز نہ بنائیں۔

میڈیا کو اپنے ایک خصوصی بیان میں گلوکار شہزاد رائے نے کہا کہ راشن کی تقسیم کی وڈیوز مت بنائی جائیں کیونکہ جب وڈیوز سوشل میڈیا پر آتی ہیں تو ضرورت مند لوگوں کو اچھا نہیں لگتا۔ انہوں نے لوگوں میں راشن تقسیم کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب اداکار یاسر حسین نے مستحقین کو امداد دیتے وقت سیلفی لینے والے فنکاروں اور افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کورونا وائرس کے باعث ملک میں بحرانی صورتحال ہے ۔گزشتہ کئی روز سے جاری لاک ڈان کے نتیجے میں وہ افراد جو مالی طور پر مستحکم ہیں ان کا تو گزارہ ہورہا ہے تاہم اس لاک ڈان سے سب سے زیادہ پریشانی اس مزدور طبقے کو ہورہی ہے جو روزانہ اجرت پر کام کرتا ہے۔

لاک ڈان کے باعث بہت سے غریب گھرانے فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ان لوگوں کی امداد کے لیے فنکار اور دیگر مخیر افراد سامنے آئے ہیں جو اپنی استطاعت کے مطابق نہ صرف ان لوگوں کی مدد کررہے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دے رہے ہیں۔ تاہم المیہ یہ ہے کہ جہاں لوگوں کی مدد کی جارہی ہے وہیں کچھ لوگوں کی جانب سے اس مدد کی نمائش بھی کی جارہی ہے اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔

اداکار یاسر حسین نے ان تمام افراد جو مستحقین کی امداد کرتے وقت سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور ایک نہایت مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ایک شخص خدا سے اپنے گناہوں کی معافی بھی مانگ رہاہے لیکن ان گناہوں پر پچھتا بھی رہاہے جو وہ نہیں کرسکا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer