ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ کے تحت 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان 23 ستمبر کو ہوگا

لاہور بورڈ کے تحت 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان 23 ستمبر کو ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض:لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے 12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

 بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا باقاعدہ اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا۔

بورڈ حکام کے مطابق نتائج کے اعلان سے ایک روز قبل، 22 ستمبر بروز منگل شام 4 بجے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا.رواں سال انٹر پارٹ ٹو کے امتحانات میں دو لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی.

لاہور بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 22 اکتوبر کو کیا جائے گا.