ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میو ہسپتال میں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا بحران، ملازمین پریشان

میو ہسپتال میں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا بحران، ملازمین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ذاہد چودھری:ملک کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں شمار ہونے والے میو ہسپتال کو مالی انتظامی مسائل کا سامنا ہے، جہاں ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا معاملہ مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق میو ہسپتال کو خود مختار انسٹیٹیوشن کا درجہ ملنے کے بعد سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر معمول بن گئی ہے، جس کے باعث ملازمین کو ہر ماہ مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ہر ماہ تنخواہ کب جاری ہوگی، جبکہ بروقت ادائیگی نہ ہونے سے گھریلو اخراجات اور دیگر مالی معاملات متاثر ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال کا شعبہ فنانس گزشتہ کئی ماہ سے ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا، جس کے باعث تنخواہوں میں تاخیر کا مسئلہ بدستور برقرار ہے۔