سٹی 42: بہاولنگر بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا ؛سی ٹی ڈی نے سول ڈیفنس سے مل کر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا،سی ٹی ڈی نے زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر چک حافظ والا میں کارروائی کی،سول ڈیفنس کی بم ڈسپوزل ٹیم نے دھماکہ خیز مواد( IED) برآمد کرکے بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا ،کارروائی کے دوران بیگ برآمد ہوا جسمیں ایک سلنڈر نما آئرن بم موجود تھا ،ٹیم نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بم کو موقع پر ناکارہ بنادیا گیا
3.120 کلو گرام دھماکہ مواد پر مشتمل آئرن سلنڈر 408 گرام دھماکہ خیز مواد 510 گرام بال بیئرنگ۔ 9 وولٹ خشک بیٹری۔ الیکٹرک وائرز 1 الیکٹرک ڈیٹونیٹر وغیرہ برآمد ہوئے،
بروقت کارروائی سےبہاولنگر کو دہشت گردی سے بچا لیا گیا