سٹی 42: بلوچستان حکومت نے ایک مرتبہ پھر ڈیٹا بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ 5ستمبر شام 6 بجے تا 6ستمبر رات 9بجے تک بسلسلہ 12 ربیع الاول 3G/4G، پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی انٹرنیٹ سروسز معطل رہے گی.
6ستمبر رات 9بجے تک بسلسلہ 12 ربیع الاول 3G/4G، پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی انٹرنیٹ سروسز معطل رہے گی.نوشکی ، خضدار ، مستونگ ، سبی اور کوئٹہ میں بھی انٹرنیٹ سروس بند رہے گی
موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطلی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا،محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی وزارت داخلہ کے ذریعے پی ٹی اے کو مراسلہ بھیج دیا
واضح رہے اس سے قبل بھی بلوچستان میں متعدد بار سیکورٹی کو بنیاد بنا کر انٹرنیٹ کو بند رکھا جا چکا ہے ۔
