سٹی 42: غالب مارکیٹ کے علاقے میں 20 سالہ لڑکی بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی
پولیس کے مطابق حسنین آباد کی 20 سالہ عائشہ گھر کی چھت کے قریب سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے چھو کر زخمی ہوئی ، طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
غالب مارکیٹ پولیس نے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عائشہ کی موت حادثہ ہے ۔
قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گئی