ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کا سرکاری دورہ مکمل، وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کیلئے روانہ

چین کا سرکاری دورہ مکمل، وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کیلئے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے۔ 

بئیجنگ کے کیپیٹل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی بئیجنگ میونسپل کمیٹی کی رکن محترمہ ہین زیرونگ، چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا ۔ 

اپنے دورہء چین کے دوران وزیراعظم نے تیانجن میں ہونے والے  شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے 25ویں اجلاس اور شنگھائی تعاون تنظیم پلس کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم،  فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شریک ہوئے۔ 

وزیراعظم نے چین کے صدر و وزیراعظم ، روس، ایران، ترکیہ، آذر بائیجان اور تاجکستان کے صدور سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ 

علاوہ ازیں وزیراعظم نے دوسری چین-پاکستان بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں شرکت بھی کی.