سٹی 42: سٹریٹ کرائم کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت مسلسل کارروائیاں جاری ہیں
جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ ہوا، سٹریٹ کرائم میں کمی آئی ،154 گینگز کے 343 ممبر گرفتار، 240موٹر سائیکلیں، کاریں، سونا، و نقدی برآمد ہوئے
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ مختلف وارداتوں کے 808 مقدمات درج کیے گیے،4کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا،5 کلاشنکوف، 22 رائفلز، 29 بندوقیں بھی برآمد کی گئیں، 524 پستول، 2 ہزار سے زائد گولیاں بھی برآمد کی گئیں،اسلحہ نمائش و نا جائز اسلحہ رکھنے پر 574 ملزم گرفتار کیے گئے،راہزنی، چوری ڈکیتی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ،بینک، ، تجارتی مراکز کیلئے سپیشل سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا گیا ، وارداتوں کو روکنے کے لیے انٹیلی جنس نیٹ ورک مزید مضبوط کیا گیا ، مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، سی سی ٹی وی اور کنٹرول رومز سے اہم مقامات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے، سٹریٹ کرائمز سمیت شہر میں تمام جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App