ویب ڈیسک : آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سختی سے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی علاقے میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل نظر آیا تو ایس ایچ او کو ہٹایا جائے گا۔
وفاقی دارالحکومت میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل نظر آیا تو ایس ایچ او کو ہٹایا جائے گا۔ اسلام آباد میں اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ ہوئی تو ایس ایچ او ذمہ دار ہو گا۔
آئی جی اسلام آباد نے ڈی پی اوز ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کے لئے احکامات جاری کر د یے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جرم کی کال پر ایس ایچ او خود موقع پر جانے کا پابند ہو گا۔ 12 ربیع الاول کے حوالے سے آرگنائزر کے ساتھ میٹینگز مکمل کریں۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے تمام مقامات پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔