ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم سے چینی وزیر برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی لی لیچینگ کی ملاقات 

وزیراعظم سے چینی وزیر برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی لی لیچینگ کی ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چین کے وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی  لی لیچینگ نے آج بیجنگ میں ملاقات کی۔ 

وزیراعظم نے چین کے ساتھ صنعت، زراعت، تجارت، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور  معدنیات میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے وژن کا اعادہ کیا۔ انہوں نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری کو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا اور اس کے  فیز II میں اس کی مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 وزیر اعظم کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کو سراہتے ہوئے وزیر لی نے اس بات پر زور دیا کہ چین پاکستان کو ایک آہنی بھائی اور آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر سمجھتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو تعاون اور اشتراک کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے چین کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔