سٹی 42: امن کمیٹی ماڈل ٹاؤن ن کاعید میلاد النبی ﷺ کی تیاریوں کے بارے اجلاس ہوا
چیئرمین امن کمیٹی ماڈل ٹاؤن سیدکلیم الرحمان گوگی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا،ممبرامن کمیٹی ملک ذوالفقار طور، سید عمیر شاہ، سید طلحہ شاہ ،فیضان گیلانی، پیر ریاض، قاری مقصود قادری ،ندیم بھٹی، چوہدری بشیر، بلال شاہ، ملک عامر سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے
اجلاس میں ماڈل ٹاؤن میں عیدمیلادالنبیؐ کےجلوس کی تیاریوں بارےتبادلہ خیال کیاگیا،چیئرمین امن کمیٹی نے کہا 11ربیع الاوّل کونمازعشاکےبعدعظیم الشان جلوس کاآغازکیاجائےگا،12ربیع الاوّل کی صبح ناشتےکااہتمام کیاجائےگا۔
12ربیع الاوّل کی رات ماڈل سی بلاک میں فوڈسٹریٹ کااہتمام کیاجائےگا۔