ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسن زاہدسزا کے بغیر باہر آیا تو بدلہ لے گا :ٹک ٹاکر سامعہ حجاب

حسن زاہدسزا کے بغیر باہر آیا تو بدلہ لے گا :ٹک ٹاکر سامعہ حجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا کہنا ہے کہ اگر حسن زاہد نامی شخص بغیر سزا جیل سے لوٹ آیا تو وہ اپنا بدلہ ضرور لے گا۔

انٹرویو میں سامعہ نے کہا کہ جیل میں ہونے کے باوجود وہ حسن سے خوفزدہ ہیں، اگر وہ رہا ہوا تو ان کے لیے سنگین خطرہ بن جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حسن زاہد پر ایف آئی آر درج کروانے کے بعد بھی وہ کالے ڈالے میں نمبر پلیٹس ہٹا کر آیا اور بندوق دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دی، جس کے بعد ایک اور ایف آئی آر درج کرانی پڑی۔

سامعہ حجاب کے مطابق، تین ماہ قبل جب انہوں نے حسن سے دوری اختیار کی تو وہ بار بار زبردستی ان کی گاڑی میں گھس کر دھمکیاں دیتا اور پیچھا کرتا رہا۔ ایک موقع پر وہ انہیں اپنے فلیٹ لے گیا جہاں اس نے دوست کے سامنے تشدد بھی کیا۔

ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ حسن نکاح کے کاغذات منگوا کر ان پر دستخط کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا تھا، مگر انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ شادی صرف اہلِ خانہ اور سب کے سامنے ہوگی۔