سٹی42: حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NSCIE) کو نئے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر باقاعدہ ورکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کے اختیارات اب این ایس سی آئی ای کو منتقل کیے جائیں گے۔
اس سے قبل یہ اختیارات نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے پاس تھے، تاہم اب نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی وائٹ کالر کرائم اور منی لانڈرنگ کے کیسز بھی دیکھے گی۔
چند روز قبل این ایس سی آئی ای کو منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا اختیار دیا گیا تھا جبکہ اب اسے کرپشن کے ملزمان کے خلاف براہِ راست کارروائی کا بھی اختیار حاصل ہوگا۔