ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخ میں پہلی بار سیلاب زدہ علاقوں میں "کلینک آن بوٹس" سروسز کا آغاز

تاریخ میں پہلی بار سیلاب زدہ علاقوں میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں صحت کی تاریخی سہولتیں فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔ "کلینک آن بوٹس" اور "کلینک آن وہیلز" کے ذریعے سیلاب زدہ اضلاع میں متاثرین کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

پنجاب ہیلتھ ٹیم سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہے اور بالخصوص خواتین و بچوں کی صحت کے لیے مربوط پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ 968 کلینک آن وہیلز اور میڈیکل ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں حاملہ خواتین کے چیک اپ، ملٹی ویٹامن، سینٹری کٹس اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

رورل ایمبولینس سروس کے ذریعے حاملہ خواتین کو بروقت مریم نوازہیلتھ یاہسپتال منتقل کرنے کا انتظام موجود ہے, بچوں کے علاج کے لیے روزانہ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کیمپس کا دورہ کرتے ہیں جبکہ نومولود بچوں کی روٹین ویکسی نیشن کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

فلڈ ریلیف کیمپوں میں کیڑوں کے کاٹنے، سکن انفیکشن، ہیضہ، ملیریا اور دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے ادویات، او آر ایس اور اینٹی بائیوٹکس وافر مقدار میں موجود ہیں۔