ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونیوالے افراد کی بائیو میٹرک ویری فکیشن لازمی قرار

سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونیوالے افراد کی بائیو میٹرک ویری فکیشن لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمیر عظمت: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس فراڈ اور بوگس کمپنیوں کے قیام کی روک تھام کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونے والے افراد کی بائیو میٹرک ویری فکیشن لازمی قرار دے دی۔

نئی پالیسی کے تحت، رجسٹریشن کے پہلے مہینے کے اندر ہی بائیو میٹرک تصدیق کروانا ہوگی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ان عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی جو شہریوں کے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کرکے جعلی کمپنیاں رجسٹر کرواتے تھے اور پھر ان کمپنیوں کے ذریعے اربوں روپے کے ٹیکس فراڈ کرتے تھے۔

حکام کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کی شرط متعارف کروانے کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت لانا اور غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ ہے۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ بائیو میٹرک نہ کروانے کی صورت میں رجسٹریشن معطل کی جا سکتی ہے۔