بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے مداحو ں کو بڑا سرپرائز دے دیا

 بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے مداحو ں کو بڑا سرپرائز دے دیا
کیپشن: Salman Khan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے  مداحوں کو خوشی کی خبر سناتے ہوئے بڑا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بینگ ہیومین کلاتھگ دبئی کے پیچ سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں سلمان خان نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے دیرا سٹی سنٹر میں اپنا برانڈ آؤٹ لیٹ کھولنے کا اعلان کردیاہے۔

  مذکورہ ویڈیو کلپ میں اداکار کہتے ہیں میرے پاس آپ کیلئے ایک بڑا سرپرائز ہے، دیرا سٹی سنٹر میں ایک برانڈ آؤٹ لیٹ کھل رہا ہے ۔

 دبنگ سٹار سلمان خان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کو اسٹور پسند آئے گا اور امید ہے کہ آپ اس تجربے سے لطف اندوز ہوں گے۔