ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 عرس داتا صاحب: کوشش ہوگی پہلے سے بہتر انتظامات کریں،محسن نقوی 

URS DAta Ganj Bakhsh Lahore, City42, Arrangements for URS of Data Sahab in Lahore, Mohsin Naqvi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: داتا کی نگری لاہور میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحتہ اللہ علیہ کے عرس کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ عرس کی تیاریوں کے سلسلہ میں نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے داتا صاحب کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ 

 نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اتوار کی شب دورہ داتا صاحب کے دوران داتا صاحب کے 980ویں عرس مبارک کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے دورے کے دوران سماع ہال، لنگر خانے، بیت الخلاء، مسجد کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔
دربار داتا صاحب پر عرس شریف کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ پرسوں سے عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہورہا ہے۔ 3 دن کی تقریبات ہوں گی اور کوشش ہے کہ بہتر انتظامات کریں۔ کوشش ہوگی پہلے سے بہتر انتظامات کریں 
انہوں نے بتایا کہ لنگر خانے کے حوالے سے کمشنر صاحب سے میٹنگ ہوئی ہے تاکہ آنے والے سارے زائرین لنگر کھائیں۔
نگراں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 7 کو لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے سلسلہ میں عام تعطیل ہو گی۔ 

محسن نقوی نے بتایا کہ عرس مبارک کے موقع پر  دربار شریف پر محفل سماع کیلئے بہترین اور وسیع انتظامات کریں گے جس میں ملک کے بہترین قوال پرفام کریں گے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ سیدنا امام حسین اور شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوس اور عرس کیلئے اچھے انتظامات کریں گے۔
عرس کیلئے ٹریفک پلان مکمل ہے، اگر سیکیورٹی کلئیر ہوئی تو پارکنگ کی سہولیات میسر ہوں گی۔
داتا صاحب کی توسیع کیلئے کام جلد شرورع ہوجائے گا مسجد اور احاطے کی توسیع کی جائے گی۔

نگران وزیراعلی نے عرس مبارک کے بہترین انتظامات کی ہقین دہانی کروائی۔