اداکارہ کریتی سینون سے ملنے والے پست قد مداح کیساتھ کیا ہوا؟ویڈیو دیکھیں

Kriti Sanon video viral
کیپشن: Kriti Sanon video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینون نے متعدد سپرہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے اپنی صلاحیت کا لوہامنوایا، ان کی مقبولیت کا انداز کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ کی میگا سپرسٹار شخصیات کے ساتھ بھی وہ کئی پراجیکٹ پر کام کرچکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک پست قد مداح کیساتھ وہ تصاویر بنارہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کریتی سینون کا شمار بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور کم ہی وقت میں انہوں نے انڈسٹری میں مقام بنایا ہے،ایک کامیاب ماڈلنگ کیریئر کے بعد انہوں نے تیلگو فلم ' نینوککڈینے میں کام کیا جس میں ان کے مدمقابل اداکار مہیش بابو تھے،  ہندی فلم ' ہیروپتنی ' کے ذریعہ بڑے پردے پر قدم رکھا جس میں مدمقابل ٹائیگر شروف ہیں۔ بھارتی باکس آفس پر یہ فلم کامیاب رہی اور اس کی کارکردگی کے لیے کریتی سینون نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ بھی جیتا۔

سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کسی تقریب میں جانے لئے تیار ہیں جبکہ سکیورٹی کے موجود ہونے پر مداحوں کا ایک بڑا ہجوم ان کے اردگرد جمع ہے، فوٹوگرافر ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنارہے ہیں، مداحوں میں سے ایک پست قد مداح نے ان سے سلام لیا اور تصاویر بنانے کی خواہش کی،لوگوں کی جانب سے یہ بھی کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ اس چھوٹے قد والے مداح کو پیچھے ہٹنے کا کہہ رہے ہیں،جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ایسے نہ کہوں۔

کریتی سینون نے کچھ تصاویر بنایں بعدازاں مداح نے عینک لگاتے مزید تصاویر ساتھ بنوانے کا کہا جس پر اداکارہ نے انکار کردیا جبکہ مداح کی طرف سے اصرار کیا گیا، وہاں موجود سادہ لباس میں سکیورٹی اہلکاروں نے اس کو پکڑ کرلیا اپنی طرف کرلیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer