کترینہ کیف بھی ارطغرل غازی کی دیوانی نکلی

کترینہ کیف بھی ارطغرل غازی کی دیوانی نکلی
کیپشن: کترینہ کیف بھی ارطغرل غازی کی دیوانی نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ترکی کے معروف  ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کترینہ کیف کی سلمان خان اور ترکی کے وزیر  کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکی ایک ویڈیو  وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں کترینہ نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ارطغرل میری پسندیدہ سیریز ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ  میں نے ارطغرل کی 89  اقساط دیکھی ہیں۔کترینہ کی گفتگو کے دوران سلمان خان نے کترینہ کی ارطغرل ڈرامہ سیریل کے حوالے سے پسندیدگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ کترینہ ترک اداکاروں کو  بھی پسند کرتی ہیں۔

اداکار سلمان خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی والدہ بھی  ارطغرل غازی سیریز کو بہت پسند کرتی ہیں۔

گزشتہ برس  اسلامی فتوحات پر مبنی عالمی شہرت یافتہ تُرک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکاہے۔ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کا  دنیا کی 39 مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے جو ایک ریکارڈ ہے جبکہ  دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی اس ڈرامے کے خوب چرچے ہیں۔



Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر