ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رکن اسمبلی کا کچھا پہنے ٹرین میں سفر کرنے پر حیران کن ردِعمل

رکن اسمبلی کا کچھا پہنے ٹرین میں سفر کرنے پر حیران کن ردِعمل
کیپشن: MLA Gopal Mandal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کے رکن اسمبلی گوپال منڈل نے اے سی ٹرین میں دوران سفر کچھا پہننے کی تصویر وائرل ہونے پر کہا ہے کہ سفر کے دوران پیٹ خراب تھا۔
سوشل میڈیا پر بہار سے تعلق رکھنے والے جنتا دل کے رکن اسمبلی گوپال منڈل کی ایک تصویر گردش  کررہی ہے، جس میں وہ ٹرین سے گزرتے ہوئے لباس کے نام پر صرف  کچھا پہنے  ہوئے ہیں۔گوپال منڈل پٹنہ سے نئی دہلی جاتے ہوئے تیجس راجدھانی ایکسپریس میں سوار تھے۔

ان کی تصویر شیئر کرنے والوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جنتا دل کے ایم ایل اے ٹرین کی اے سی کوچ میں گھوم رہے تھے، دیگر مسافروں نے ان پر اعتراض کیا تو جواب میں مسافروں کو گولی مارنے کی دھمکی دی تھی۔ جبکہ ایسٹ سینٹرل ریلوے کی جانب سے جاری کردہ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ گوپال منڈل پٹنہ سے دہلی جاتے ہوئے گزشتہ روز ٹرین میں صرف زیر جامہ پہنے ہوئے تھے۔ مسافروں نے اس رویے کی شکایت کی جس پر ٹکٹ چیکر اور دیگر نے دونوں سے بات کر کے معاملہ حل کر لیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer