(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی بیٹی کیساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ و میزبان صنم جنگ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں، اداکارہ صنم جنگ نے حال ہی میں انسٹاگرام پراپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، صنم جنگ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے ساتھ اُن کی بیٹی بھی موجود ہیں، صنم اور ان کی بیٹی نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل بھی اداکارہ نے اپنی بیٹی کیساتھ کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جس میں صنم اور ان کی بیٹی نے سفید لباس پہنا ہوا تھا