ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر سستا ہوگیا

ڈالر سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ,آج انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوا اور سونے کے نرخ 1 لاکھ 16 ہزار روپے پر مستحکم رہے، بزنس کمیونٹی نے ڈالر کی قدر میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 27 پیسے کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 166 روپے 4 پیسے سے گھٹ کر 165 روپے 77 پیسےمیں فروخت ہوا جبکہ سونے کی قیمتوں میں آج کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 16 ہزار فی تولہ پر مستحکم رہی اور اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 1 ہزار 762 روپے رہی اور فی تولہ چاندی کی قیمت 1370 روپے رہی۔

شہر کی جیولرز برادری اور صارفین نے سونا مزید سستا ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ سونا سستا ہونے سے اس کی تجارتی سرگرمیاں بہتر ہونگی اور خواتین سونے کی خریداری کی جانب راغب ہونگی جبکہ خواتین صارفین کہتی ہیں کہ اب بھی سونا بہت مہنگا ہے اس کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer