ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت گرانے کیلئے صف بندی، اپوزیشن کا 20 ستمبر کو اے پی سی کا اعلان

حکومت گرانے کیلئے صف بندی، اپوزیشن کا 20 ستمبر کو اے پی سی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبر کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی جس میں تمام اپوزیشن لیڈر شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما اکرم درانی کی زیر صدارت ہوا جس میں اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے، کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے ایجنڈے اور مستقبل پر غور کیا گیا، اجلاس میں حکومتی اتحاد چھوڑنے والی بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل بھی شریک ہوئی۔ 

دوران اجلاس اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کیلئے 20 ستمبر کو آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر دیا، آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے درمیان میثاق جمہوریت کی طرح نئے میثاق کے نام پر بھی غور کیا گیا.

رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے  رہنما اکرم خان درانی نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد ملکی ضرورت ہے، آج ایک ہی بات طے کی ہے کہ اپوزیشن کا کوئی اختلاف نہیں، تمام جماعتیں حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے متفقہ طور پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کو تیار ہیں۔

  پیپلز پارٹی رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اے پی سی میں تمام اپوزیشن رہنما شرکت کریں گے۔ اپوزیشن پاکستان کے عوام کی نمائندہ ہے۔ اپوزیشن کو تمام مسائل کا ادراک ہے۔ کوئی محبت وطن پاکستان کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتا۔ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پاکستان بلیک لسٹ ہو۔ اپوزیشن کے خلاف پروپیگنڈے کی نفی ہونی چاہیے۔

Sughra Afzal

Content Writer