سٹی 42:پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 7 افراد وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ(covid.gov.pk) کے مطابق مزید 7 اموات کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6335 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے پر ملک میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 512 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 23218 ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 498 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ پاکستان میں اب تک کورونا سے 2 لاکھ 82 ہزار 268 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ این سی او سی کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا سے 5 افراد جاں بحق ہوئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 2420 ہوگئی جب کہ 130041 افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک ہلاکت ہوئی جس سے ہلاکتوں کی تعداد 2206 ہوگئی جب کہ کل کیسز کی تعداد 97044 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 36414 ہے اور اب تک 1255 افراد وائرس سے انتقال کرچکے ہیں جب کہ اسلام آباد 15714 افرادوائرس سے متاثر ہوئے اور 175 جان سے جاچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 13045 اور 143 ہوچکی ہیں، گلگت بلتستان میں کل کیسز کی تعداد 2948 ہے جب کہ 71 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2306 ہے اور 65 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔