ایف بی آر کا نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ

ایف بی آر کا نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) پرتعیش لائف سٹائل رکھنے والے نان فائلرز کے گرد ایف بی آر کا گھیرا تنگ، ایف بی آر نے شہر کے مختلف علاقوں میں ایک کنال یا اس سے زائد پراپرٹی کے مالک ساڑھے پانچ سو نان فائلرز کو نوٹسز جاری کردیئے۔

ایف بی آر نے ایک کنال یا اس سے زائد پراپرٹی کے مالک نان فائلرز کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ ایف بی آر نے ایک کنال یا اس سے زائد پراپرٹی کے 550 نان فائلر مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ ایف بی آر نے تمام نان فائلرز سے ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

تفصیلات کی فراہمی کیلئے 15 روز کی مہلت دی گئی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ تفصیلات فراہم نہ کرنیوالوں کے خلاف ٹیکس قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔