ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشیاءخورونوش کی ناقص تیل میں تیاری ،معروف ہوٹل سیل

اشیاءخورونوش کی ناقص تیل میں تیاری ،معروف ہوٹل سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:وزیر خوراک اور ڈی جی فوڈ کی قذافی سٹیڈیم میں کارروائی، ناقص تیل کے استعمال، گندے فریزر کی موجودگی پر معروف بشیر دارالماہی ہوٹل سیل کر دیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں قذافی سٹیڈیم میں کارروائی کی اور مختلف فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا،کارروائی کے دوران ناقص تیل کے استعمال، گندے فریزر کی موجودگی پر معروف بشیر دارالماہی کو سیل کر دیا گیا, فش پوائنٹ میں فریزر گندے، سٹوریج کا انتہائی ناقص انتظام تھا۔
بہترین معیار، صاف ستھرے اجزاءکے استعمال پر ڈیرہ ریسٹورنٹ کو 10 ہزار انعام، بٹ کڑاہی کی تعریف کی گئی۔وزیر خوراک اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے صارفین سے بھی گفتگو کی۔صوبائی وزیرخوراک کا کہنا تھا کہ رات گئے سرپرائز وزٹ کا مقصد عوام کو بہترین کھانے کی فراہمی یقینی بنانا ہے، ملاوٹ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer