ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہونڈا کی 77ویں سالگرہ ؛ نئی ہائبرڈ HR-V e:HEV کیلئے فری رجسٹریشن آفر

ہونڈا کی 77ویں سالگرہ ؛ نئی ہائبرڈ HR-V e:HEV کیلئے فری رجسٹریشن آفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ہونڈا نے اپنی 77ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں لانچ کی گئی نئی ہائبرڈ گاڑی Honda HR-V e:HEV پر خصوصی پروموشن کا اعلان کر دیا۔

ہونڈا کمپنی کے مطابق اس مہم کے تحت صارفین کسی بھی مستند ہونڈا 3S ڈیلرشپ سے بکنگ کروا کر گاڑی کی رجسٹریشن بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں۔

 ہونڈا کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق HR-V VTi کی ایکس فیکٹری قیمت 75 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر ہے،HR-V VTi-S کی قیمت 77 لاکھ 99 ہزار روپےجبکہ نئی HR-V e:HEV Hybrid سب سے اوپر کے ویرینٹ کے طور پر 89 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

 کمپنی نے بتایا کہ ہائبرڈ ماڈل کی بکنگ کے لیے صارفین کو 15 لاکھ روپے ایڈوانس جمع کرانا ہوگا۔

واضح رہے کہ ہونڈا HR-V e:HEV کو جولائی 2025 میں متعارف کرایا گیا تھا،یہ ہائبرڈ کراس اوور اپنی جدید ٹیکنالوجی کے باعث 25 کلومیٹر فی لیٹر تک ایوریج دیتی ہے،گاڑی 131 ہارس پاور اور 253 این ایم ٹارک کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب سب سے زیادہ فیول ایفیشنٹ کمپیکٹ کراس اوورز میں شمار ہوتی ہے۔