ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا؛ محسن نقوی

خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا؛ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔  

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 14 سے زائد  دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم  کو  سکیورٹی  فورسز  کی  پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔ 

 محسن  نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پر عزم ہے۔ بلوچستان  کے عوام سکیورٹی  فورسز  کے ساتھ  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کو  کسی بھی  جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔