سٹی 42 : ہری پور جھاری کس کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث پل سے نیچے جا گری ۔
افسوسناک حادثے کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس راولپنڈی سے ایبٹ آباد براستہ ہری پور جی ٹی روڈ جا رہی تھی، مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹی۔
پولیس کےمطابق جاں بحق اور زخمیوں کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کر دیا گیا۔ زحمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں، جن میں سے ایک بچی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔