ملک اشرف : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کے پاس پیٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کا کوئی واضح، قابل فہم اور شفاف طریقہ کار نہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف 2023 سے درخواستیں دائر ہورہی ہیں ،جوڈیشل ایکٹیوازم پینل نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور متفرق درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، لیکن ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ حکومت کے پاس پیٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کا کوئی واضح، قابل فہم اور شفاف طریقہ کار نہیں اور عوام کو اُس فارمولے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا جاتا، جس کے تحت ہر 15 دنوں بعد قیمتوں میں رد و بدل کردیا جاتا ہے۔