ملک اشرف : ملٹری عدالت سے دی گئی سزا کیخلاف اپیل کا حق نہ دینے کا معاملہ ، ہائیکورٹ میں دائر درخواست 9 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت پر معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کیلئے 10 روز کی مہلت دی تھی ،اور ساتھ ہی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے بھی مہلت فراہم کی تھی۔درخواستگزار کے مطابق ملٹری عدالت نے جاسوسی کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنائی، تاہم سزا سنانے سے قبل الزامات کی فہرست فراہم نہیں کی گئی، جو کہ بنیادی آئینی و قانونی اصولوں کے منافی ہے۔درخواستگزار راحب محبوب کے وکیل ایڈووکیٹ نجیب فیصل دلائل دیں گے۔عدالت نے اس کیس میں وفاقی سیکرٹری قانون راجہ نعیم اختر کو جواب سمیت طلب کر رکھا ہے جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر عدالت میں پیش ہوں گے۔