ملک اشرف : معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں سزا کیخلاف مجرمہ آمنہ عروج کی اپیل کامعاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں اپیل پر سماعت 8 اکتوبر کومقررکردی۔
لاہور ہائیکورٹ نے اس اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے۔ سماعت 8 اکتوبر کو ہوگی، جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔ انسداد دہشت گردی کورٹ سے سات سال کی سزا پانیوالی مجرمہ آمنہ عروج نے اپیل مؤقف اپنایا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس اور شواہد سے مطابقت نہیں رکھتا، لہٰذا سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔ دوسری جانب، پراسیکیوشن اس مؤقف پر قائم ہے کہ عدالت میں پیش کیے گئے شواہد اور بیانات سے جرم مکمل طور پر ثابت ہوتا ہے اور سزا برقرار رکھی جانی چاہیے۔