ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیربالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار

امیربالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 پنجاب پولیس نے یہ کارروائی انٹرپول کی مدد سے عمل میں لائی۔ طیفی بٹ کو جلد از جلد پاکستان منتقل کرنے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے اور توقع ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں لاہور پہنچا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ امیربالاج ٹیپو، جو لاہور کی ایک معروف سیاسی و سماجی شخصیت تھے، کو کچھ عرصہ قبل اندوہناک طریقے سے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس ہائی پروفائل کیس میں طیفی بٹ کو مرکزی منصوبہ ساز اور ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا۔

قتل کے بعد طیفی بٹ ملک سے فرار ہو کر متحدہ عرب امارات (دبئی) میں روپوش ہو گیا تھا، جس کے بعد پنجاب پولیس نے انٹرپول کے ذریعے اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیے تھے۔

پولیس کا مؤقف دیتے ہوئے کہنا ہے کہ  طیفی بٹ کی گرفتاری اس کیس میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور امیر بالاج کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔