زہریلا کھانا کھانے سے میاں بیوی جاں بحق

 زہریلا کھانا کھانے سے میاں بیوی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: اوکاڑہ تھانہ گوگیرہ کی حدود میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق اوکاڑہ جاں بحق ہونے والوں میں غلام فرید اور اسکی بیوی رضیہ بی بی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے چار لڑکے  ہیں۔ مبینہ زہریلا کھانے  کا واقعہ 43 جی ڈی میں رونما ہوا ہے۔  اوکاڑہ جاں بحق ہونے والوں کے ورثا نے کسی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔ 

 گوگیرہ پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے.