ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدرسہ کے قاری کا 8 سالہ طالب علم پر بہیمانہ تشدد

 مدرسہ کے قاری کا 8 سالہ طالب علم پر بہیمانہ تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لیاقت آباد کے مدرسہ میں قاری نے 8 سالہ طالب علم کو  بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

تفصیلات کے مطابق قاری عامر نے طالب علم عبد الرحمٰن کو ربڑ کے پائپ سے بری طرح پیٹا، متاثرہ طالبعلم کے جسم پر بہیمانہ تشدد کے باعث نشانات پڑ گئے۔ 

لیاقت آباد پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم قاری عامر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف متاثرہ طالب عالم کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔