ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بُری خبر

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بُری خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی سمیت ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز کے سسٹم میں فنی خرابی کے باعث ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نادرا کے پاسپورٹ دفاتر سے منسلک سسٹم میں فنی خرابی ہوئی، فنی خرابی کے باعث ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز میں دو گھنٹوں تک کام رکا رہا۔ذرائع کے مطابق فنی خرابی کے باعث پاسپورٹ کیلئے درخواست گزاروں کے کوائف اپ لوڈ نہ ہو سکے، پاسپورٹ کیلئے آنے والے شہریوں کو تصویر اور بائیومیٹرک کے بعد طویل انتظار کرنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام پاسپورٹ آفسز میں 2 گھنٹے سے زائد کام رکا رہا اور دو گھنٹوں بعد سسٹم بحال ہونے پر دوبارہ انٹری کا کام شروع کیا گیا۔

خیال رہے کہ ملک بھر کے پاسپورٹس دفاتر میں پاسپورٹ بنانے والوں کی تعداد میں غیر معمولی رش کی وجہ سے پاسپورٹ بننے کا کام تاخیر کا شکار ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer