سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق اہم خبر

ASIF ALI ZARDARI Health
کیپشن: ASIF ALI ZARDARI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔دبئی سے آنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا اور یہ ٹیم ماہرین امراض سینہ پر مشتمل ہے۔ غیرملکی ڈاکٹروں نے علاج اور تشخیص پر اطمینان کا اظہار کیا اور رائے دی کہ آصف زرداری کی تشخیص اور علاج درست سمت میں کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی ڈاکٹروں  کا کہنا تھاکہ فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں۔دبئی سے آنے والے ڈاکٹرز کے معائنے کے موقع پر آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے آج بھی کچھ ٹیسٹ کیے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer