ہیکر کے عمران خان کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

Hacker shocking revelations about Imran Khan
کیپشن: Hacker shocking revelations about Imran Khan
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ہیکر نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سےمتعلق تہلکہ خیز انکشافات کردیئے۔ 

عمران خان نے عامر لیاقت کو کیوں قتل کروایا؟

عمران خان نے کیوں عامر لیاقت کی پہلے ویڈیوریلیز  کروائی اور پھر قتل کروایا؟ ہیکر نےعامر لیاقت کو قتل کروانے کے پکے شواہد ایجنسیوں تک پہنچانے کا دعویٰ کردیا، ہیکر کا کہنا ہے کہ عمران خان کیخلاف شواہد ضرورت پڑنے پر عوام سے شیئر  کروں گا۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-04/news-1664869734-9750.jpg

بشریٰ بی بی اور عمران خان میں جھگڑا

ہیکر نے بشریٰ بی بی سے متعلق انکشاف کیا کہ اُنہیں وزیراعظم ہاؤس سے   تھپڑ مار کر نکالا گیا، بشریٰ بی بی کافی دیر لاہور اپنی سہیلی کے گھر رہیں،  بشریٰ بی بی کو دوبارہ وزیراعظم ہاؤس داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان بات طلاق تک جا پہنچی تھی.

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-04/news-1664870040-1332.jpg

بشریٰ بی بی نے عمران خان سے شادی سے قبل کس سیاستدان کو پروپوزل بھیجا؟

ہیکر  نے بتایا کہ سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی نے عمران خان کے ساتھ شادی سے پہلے کس بڑے سیاستدان کو شادی کے لیے پیغام بھیجا تھا؟ مگر اس سیاستدان نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کے ہم پیری فقیری کو پسند نہیں کرتے اور نہ ہی ہم چاہتے ہیں ہماری خاطر کوئی طلاق لے۔ 

 بشیر میمن کو باتھ روم میں کس کے کہنے پر بند کیا گیا ؟

ہیکر نے ایک اور انکشاف  کیا کہ ڈی جی ایف آئی اے   بشیر میمن کو عمران خان کے حکم پر  وزیراعظم ہاؤس کے باتھ روم میں بند کیا گیا، بشیر میمن کو عمران خان کی بات منوانے کیلئے دھمکیاں بھی دی گئیں.

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-04/news-1664869729-4802.jpg

فرح گوگی کے کارنامے

ہیکر نے فرح گوگی کی عمران خان سے متعلق آڈیو جلد ریلیز کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فرح گوگی پرائم منسٹر ہاؤس میں کیا کرتی تھیں؟ بشریٰ بی بی کے ساتھ  مل کر کیسے عمران خان کو گالیاں دی جاتیں تھیں؟ سارے راز اس آڈیو میں قید ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-04/news-1664869726-6315.jpg

ایک ہیڈ آف سٹیٹ عمران خان سے خفا کیوں ہوا؟

 ایک ہیڈ آف سٹیٹ کے پاکستان آنے سے متعلق بھی ہیکر نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے انہیں شراب تک کی آفر کی تھی، عمران خان کے اس اقدام پر ایک ہیڈ آف سٹیٹ خفا بھی ہوا۔

مریم نواز کے باتھ روم میں کیمرےکیوں؟

ہیکر  کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے باتھ روم میں کیمرے بشریٰ بی بی کے حکم پر لگائے گئے ، بشریٰ نے عمران کو  کہا مریم نواز کے باتھ روم میں کیمرے لگائے جائیں تاکہ ضرورت پر ہم مریم نواز کو بلیک میل کر سکیں۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-04/news-1664869929-6530.jpg

 مذہبی ٹرینڈ بے نقاب

ہیکر نےسابق خاتون اوّل سے متعلق مذہبی ٹرینڈ کو بھی بے نقاب کردیا، بشریٰ بی بی نے   عمران خان کو کہا عوام مذہب کو لیکر بہت جلد جذباتی ہوتے ہیں، آپ بھی خادم رضوی کی طرح عوام کے دینی جذبات کو کیش کریں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-04/news-1664870167-6265.jpg

بشریٰ بی بی نے نواز شریف سے متعلق کیا گفتگو کی؟ 

بشریٰ بی بی نے نواز شریف سے متعلق کیا گفتگو کی ہیکر کا نے جلد آڈیو منظر عام پر لانے کا دعویٰ  کردیا، جس میں  بشریٰ بی بی نے کہا نواز شریف کی جیل سے صرف لاش باہر آئے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-04/news-1664869264-7893.jpg

پنجاب میں حکومت تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کس نے کی؟ 

ہیکر نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے پنجاب میں حکومت تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کی، عمران کو 26لوگوں کو ڈی سیٹ اور الیکشن کروانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-04/news-1664870244-2231.jpg

 پرویز الہیٰ کی شادی کا منصوبہ

عمران خان کی اہلیہ کا پرویز الہیٰ کی شادی اپنی جوان مریدنی سے کرانے کا منصوبہ تھا، بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ اس طرح پرویز الہیٰ ہمارے قبضے میں آجائے گا۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-04/news-1664870375-4023.jpg

بشریٰ بی بی کا بیٹا وزیراعظم ہاؤس میں کیا کیا فرمائشیں کرتا رہا؟

سابق خاتون اوّل کا بیٹا عثمان وزیراعظم ہاؤس میں 15 دن رہا، بشریٰ بی بی کا بیٹا وزیراعظم ہاؤس میں کیا کیا فرمائشیں کرتا رہا؟خاور مانیکا کا پیغام بھی وزیراعظم ہاؤس میں بشریٰ بی بی کو  دیا گیا، بشریٰ بی بی کے بیٹے نے بہن کی شادی کیلئے اسپیشل جہاز  بھی مانگا، بشریٰ بی بی کے بیٹے نے عمران خان کو شادی میں ساتھ لیجانے کی خواہش کی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-04/news-1664869260-3509.jpg

عمران خان  کے گندے شوق

ہیکر نے مزید کہا کہ عمران خان کو  اتنے گندے شوق ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، عمران خان کی ویڈیوز پبلک کرنے کے قابل ہی نہیں، آڈیو پارٹ 3 بہت جلد ریلیز کرنے والا ہو ں، میرے پاس جتنی بھی آڈیوز ہیں ان میں مسلم لیگ ن کی وطن دشمنی ظاہر نہیں ہوتی.

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-04/news-1664870454-3876.jpg

عمران خان کا پاسپورٹ کس نے ضبط کیا اور کیوں؟

 سابق وزیراعظم عمران خان بیرون ملک کیوں نہیں جاتے؟ ہیکر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کا پاسپورٹ کس نے ضبط کیا اور کیوں؟ آڈیو موجود ہے، آڈیو میں ہے کہ پاکستان کا مال لوٹنے والا ملک سے باہر نہیں جا سکتا، آڈیو میں ہے جب تک مال واپس نہیں کرتا وہ باہر نہیں جا سکتا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-04/news-1664869738-7832.jpg

عمران خان کا حریم شاہ کو قتل کرنے کا منصوبہ 

ہیکر نے  عمران خان کیخلاف حریم شاہ سے متعلق آڈیو موجود ہونے کا دعویٰ کردیا۔ ہیکر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان ٹک ٹاکر حریم شاہ کو بھی قتل کروانا چاہتے تھے، عمران خان  حریم شاہ کو کیوں قتل کروانا چاہتے تھے؟ حریم شاہ کو کس ادارے نے بیرون ملک فرار کروایا؟ سب کچھ آڈیو میں موجود ہے۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-04/news-1664869269-4180.jpg