ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور 

PM Shahbaz Sharif
کیپشن: PM Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور  کرلی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی جس میں وزیراعظم شہباز شریف   کی کیس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست  پر بھی سماعت ہوئی۔

عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف  کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرلیا اور  شہباز شریف کو عدالت میں پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے حمزہ شہباز  کی مستقل حاضری معافی کی درخواست  پر نیب سے جواب طلب کرلیا اور ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔