ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استاد کا طالبعلم سے زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

teacher harass student in faislabad
کیپشن: Victim of sexual harassment
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  فیصل آباد میں استاد اور ایک طالبعلم کی جانب سے 15 سالہ طالبعلم کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 15 سالہ طالبعلم کے ساتھ زیادتی کا واقعہ چک جھمرہ میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر طالبعلم کو بلیک میل کیا اور دوبارہ زیادتی کے لیے مجبور کیا۔پولیس کے مطابق تھانہ چک جھمرہ میں معلم اور ساتھی طالبعلم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب راؤ سکندر خان نے بھی چک جھمرہ میں طالبعلم سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور  آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبعلم کو انصاف کی فراہمی  ہر صورت  یقینی بنائی جائے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر