ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں ڈینگی کے 3 کنفرم کیس، تعداد 31 ہو گئی

شہر میں ڈینگی کے 3 کنفرم کیس، تعداد 31 ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) لاہور میں ڈینگی بخار کے مزید3کنفرم مریضوں کی تصدیق ، رواں برس کے دوران شہر میں ڈینگی کیسز  کی مجموعی تعداد31ہوگئی۔

پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مزید 4کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے3کا تعلق لاہور اور  ایک مریض کی تصدیق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کی گئی۔ رواں برس کے دوران ڈینگی بخار کے لاہور میں کنفرم مریضوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے اور پنجاب بھر میں76کنفرم مریضوں کی اب تک تصدیق کی گئی ہے ۔

چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور میں 17 اور صوبے بھر میں مجموعی طور پر 455 مشتبہ مریض ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق اس وقت ڈینگی بخار کے 7 مریض بدستور زیر علاج ہیں ۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبے بھر میں 6611 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے ۔

دوسری جانب شہر میں کورونا متاثرین کی تعداد 50ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ 24گھنٹے کے دوران شہرمیں ایک مریض وائرس میں مبتلاہوکرجان کی بازی ہار گیا۔ جبکہ مزید 39 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ شہرمیںکورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 49 ہزار 988 ہوگئی ہے اور 866 اموات ہوچکی ہیں ۔

صوبے بھر میں کورونا کے 60 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 99665 اور 2238 اموات 

Shazia Bashir

Content Writer