ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 میڈیکل کالجز کے طلبا کے لیے خوشخبری ,پاسنگ مارکس اور حاضری کی پرانی شرح بحال

 میڈیکل کالجز کے طلبا کے لیے خوشخبری ,پاسنگ مارکس اور حاضری کی پرانی شرح بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چودھری :پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے میڈیکل طلبا کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاسنگ مارکس اور حاضری کی پرانی شرح بحال کر دی۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم بی بی ایس کے پاسنگ مارکس 65 فیصد سے کم کرکے دوبارہ 50 فیصد کر دیے گئے ہیں، جبکہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں حاضری کی لازمی شرح بھی 85 فیصد سے کم کرکے 75 فیصد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال حاضری اور پاسنگ مارکس کے معیار کو غیر معمولی طور پر سخت کر دیا گیا تھا جس پر طلبا کی جانب سے شدید تحفظات سامنے آئے تھے۔
پی ایم ڈی سی نے تمام میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز کو باضابطہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ نیا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) نے بھی پی ایم ڈی سی کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کر دیا ہے۔