ویب ڈیسک: اسلام آبادپارلیمنٹ لاجز کا 13 برس سے زیر التوا نیا بلاک تکمیل کے قریب ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پارلیمنٹ لاجز کے زیر تعمیر نئے بلاک کا دورہ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاری کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ محسن نقوی کی منصوبے کی جلد تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زیر تعمیر بلاک میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے تین شفٹ میں کام کرنے کی ہدایت کی۔
کہا کہ 2012 سے رکے منصوبے کی تکمیل سے پارلیمنٹرینز کو رہائش کی معیاری سہولتیں میسر آئیں گی، پارلیمنٹ لاجز سمیت عوامی فلاح کے تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی، کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کا منصوبہ ٹائم فریم میں مکمل کر لیا جائے گا، ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔