ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق نگران وزیراعظم سردار میر بلخ شیرمزاری انتقال کرگئے

سردار میر بلخ شیرمزاری،انتقال،نگران وزیراعظم،سٹی42
کیپشن: balakh sher mazari,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے دادا اورسابق نگران وزیراعظم سردار میر بلخ شیرمزاری 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سابق نگران وزیراعظم طویل عرصہ سے علالت کے باعث لاہور میں زیرعلاج تھے،سابق نگران وزیراعظم تمن مزاری کے چیف بھی تھے ۔

 میر بلخ شیر مزاری 8 جولائی 1928 کو پیدا ہوئے تھے، وہ 18 اپریل 1993کو نگران وزیراعظم بنے تھے اور26مئی 1993کو نگران وزیراعظم کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے ۔انہوں نے 1951میں سیاست کا آغاز کیا،میر بلخ شیر مزاری متعدد بار ممبر قومی وصوبائی اسمبلی منتخب ہوتے رہے۔