ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف پر حملے نے پنجاب حکومت کی نااہلی کا پول کھول دیا۔ عمران خان کی پنجاب میں موجودگی کے دوران تمام حفاظتی ذمہ داری پنجاب حکومت کی تھی۔
پنجاب حکومت چیئرمین عمران خان کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام رہی، عمران خان کو لانگ مارچ میں ایلیٹ کی چھ گاڑیاں فراہم کی گئیں، لانگ مارچ میں تھریٹ ہونے کے باوجود عمران خان کو محفوظ بنانے کے لیے بلٹ پروف روسٹرم نہ لگایا گیا ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جائے وقوعہ کو بھی بروقت محفوظ نہیں بنایا گیا،جس کے باعث اہم شواہد ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر آباد میں افسوسناک واقعہ کے بعد مقامی بااثر افراد کو تھانے میں ملزم تک رسائی دی گئی، ملزم کا فوری ابتدائی بیان بھی وائرل کیا گیا جو کیس کی تحقیقات پر اثر انداز ہوا۔صوبائی وزیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ کے موقع پر موجود ہونے کے باوجود پنجاب حکومت عملی اقدامات کرنے میں ناکام رہی، چوبیس گھنٹے گزر گئے تاحال پنجاب حکومت مقدمہ نہ درج کر سکی۔
ماہر قانون کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مقدمہ میں تاخیر بھی تفتیش میں ملزمان کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔