ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے دی افغانستان کو شکست 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے دی افغانستان کو شکست 
کیپشن: T20 World Cup, Australia vs Afghanistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ون کے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے 168 رنز کے جواب میں افغانستان نے 164 رنز بنائے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 168 رنز بنائے۔

آسٹریلوی بیٹر گلین میکس ویل نے 32 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ مچل مارش نے 45، ڈیوڈ وارنر اور اسٹوائنس نے 25 ،25 رنز بنائے۔دوسری جانب آج پہلےکھیلے گئےگروپ 1 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔