ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک روس تجارتی تعلقات میں بڑی پیشرفت

پاک روس تجارتی تعلقات میں بڑی پیشرفت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاک روس تجارتی تعلقات میں بڑی پیشرفت،  وفاقی کابینہ نے روس سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دےدی۔

تفصیلات کے مطابق گندم حکومتی سطح پر 372 ڈالر فی ٹن کے حساب سے خریدی جائے گی۔ اس معاہدے کی منظوری کابینہ سے ای سی سی کے 31 اکتوبر کے فیصلے کی سرکولیشن کے ذریعے دی گئی ہے۔

 یاد رہے کہ روس نے پاکستان کو گندم فراہم کرنے کیلئے پیشکش کی تھی۔ روس سے 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کا عمل 15 جنوری 2023ء تک مکمل ہوگا۔

دوسری جانب روس نے اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے کردہ یوکرین اناج برآمدگی کے معاہدے پر واپسی کا اعلان کر دیا۔ روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یوکرین نے بحیرہ اسود میں اناج راہداری کو نشانہ نہ بنانے کی تحریری ضمانت دی ہے جس پر امریکا نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے روس نے گزشتہ ہفتے یوکرین اناج برآمدگی معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور مؤقف اپنایا تھا کہ بحیرہ اسود میں روسی بیڑے پر حملے کے بعد یہاں سے گزرنے والے سویلین جہازوں کے تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

Ansa Awais

Content Writer