ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما انور زیب،فضل الہٰی نے رانا ثنااللہ کو بڑی دھمکی دیدی

PTI leaders Anwar Zaib Fazal Elahi
کیپشن: PTI leaders Anwar Zaib Fazal Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) رکن کے پی اسمبلی فضل الہیٰ اور صوبائی وزیر انور زیب نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو دھمکی دی ہے کہ وہ اسلام آباد آرہے ہیں تم گھر سے نکل کر دکھاؤ۔

تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر سماجی بہبود انورزیب نے گزشتہ روز کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسلحے سمیت اسلام آباد داخل ہوں گے۔

وزیر سوشل ویلفئیر انور زیب خان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو چیلنج کیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے کہا ہم یہ اسلحہ لے کر آئیں گے، اور ہم عمران خان کا بدلہ لے کررہیں گے۔

دوسری جانب خیبرپختون خوا اسمبلی کے رکن فضل الہیٰ نے بھی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں آ رہا ہوں تمھارے پیچھے، گھر سے نکل کر دکھاؤ۔