ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوبز ستاروں کی لانگ مارچ میں فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

PTI Long March firing,
کیپشن: PTI Long March firing,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حقیقی آزادی لانگ مارچ کے دوران  فائرنگ کے افسوسناک  واقعے کی  پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے اداکاروں  نے شدید  الفاظ میں مذمت کی ۔

اداکار شان شاہد نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ'ہر پاکستانی کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ ہماری امید ہیں اور اللہ  ہماری امیدوں کی حفاظت کرے گا انشاء اللہ'۔

سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ پر افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، اللہ عمران خان اور دیگر کو محفوظ رکھے۔انہوں نے اس واقعہ میں زخمی ہونے  والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ' مجھے ابھی تک  بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد وہ تاریکی میں ڈوبے ہوئے دن یاد ہیں، خدا نہ کرے عمران خان کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش آئے،کوئی تصور نہیں کرسکتا کہ پھر کیا ہوگا'۔

اس کے علاوہ اداکارہ وینا ملک نے بھی سوشل میڈیا پر لکھا کہ 'خان کے لوگوں نے خان کو گھیر کر خان کی جان بچائی، یہ گولیاں خان پر نہیں 22 کروڑ عوام کے دل پر چلی ہیں'۔

اداکارہ آرمینا خان نے بھی حیرانگی کے ساتھ عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویشناک ہے۔